Logo MTO Shahmaghsoudi
MTO Quran Website
Arabic I Danish I English I French I German I Hebrew I Hindi I Hungarian I Italian I Norwegian I Pashto
Persian I Portuguese I Russian I Simplified Chinese I Spanish I Swedish I Turkish I Urdu
حدیثِ قدسی "حدیثِ قدسی،"[1] باب ۱۲

اے ابنِ آدم، میری وہ نعمتیں یاد کرو، جو میں نے تمھیں عطا کیں۔
تمھیں راہِِ مستقیم کی طرف رہنمائی دلیل کے بغیر نہیں مل سکتی۔
پس اِسی طرح تمھیں جنّت کی طرف رہنمائی علم کے بغیر نہیں مل سکتی۔
اِسی طرح تم محنت کے بغیر دولت حاصل نہیں کر سکتے۔
اِسی طرح تم عبادات میں صبر کیے بغیر جنّت میں داخل نہیں ہو سکتے۔
پس اِسی طرح تمھیں جنّت کی طرف رہنمائی علم کے بغیر نہیں مل سکتی۔
اور مسکینوں کو خوش کر کے میری خوشنودی طلب کرو۔
پس یقینًا میری خوشنودی اُن سے ہرگز پل بھر کے لیے بھی دور نہ ہوگی۔
اور عالموں کی صحبت کی طرف راغب رہو۔
پس یقینًا میری رحمت اُنھیں ہرگز پل بھر کے لیے بھی دور نہ کرے گی۔
اے موسٰی، سنو، جو میں کہہ رہا ہوں، کیونکہ جو کچھ میں کہتا ہوں، وہ برحق ہے۔
یقینًا جو شخص کسی مسکین کو حقارت سے دیکھتا ہے، میں روزِ قیامت لوگوں کے قدموں تلے ذرّے کی مانند اُس کا حشر کروں گا۔
اور جو شخص کسی مسلمان کا پردہ چاک کر کے اُس پر ظلم کرتا ہے، میں اُس کا پردہ ستّر بار ٹکڑے کروں گا۔
اور جو شخص کسی عالِم، یا اپنے والدین کے سامنے عاجزی سے پیش آتا ہے، میں اُسے دونوں جہان میں بلندی عطا کروں گا۔
اور جو شخص کسی مسلمان، صاحبِ ایمان کی اُس کے فقر کی بِنا پر تذلیل کرتا ہے، وہ یقینًا جنگ میں میرے مقابل آتا ہے۔
اور جو شخص میری خاطر کسی مومن سے محبّت کرتا ہے، دونوں جہان میں فرشتے اُس کی مدد کرتے ہیں:
دنیا میں چھپ کر اور آخرت میں علانیہ۔

_____________________________

1. Sacred Saying of Imam Ali and Prophet Mohammad -Hadith Ghodsi- (M.T.O. Shahmaghsoudi Publications®, Germany, 2000) p.26-27

Quran Picture


© 2010 - MTO Shahmaghsoudi ® - اپنا صفحہ - رابطہ - MTO Website